یمن میں سعودی عسکری اتحاد کی بمباری کے نتیجے میں کم از کم پندرہ افراد ہلاک اور تقریباﹰ ساٹھ زخمی ہو گئے۔

جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے نے طبی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ بمباری یمن کے جنوب مغربی شہر تعز کی مشہور شوریٰ مارکیٹ پر کی گئی۔

قبل ازیں حوثی باغیوں کے زیر کنٹرول ملکی وزارت صحت نے بتایا تھا کہ ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ تعز کا شہر ملکی دارالحکومت صنعاء سے دو سو پچھہتر کلومیٹر جنوب میں واقع ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY