پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ،گرین کیپ کی طرف سے فخر زمان اور بابر اعظم نے اننگز اوپن کی، پاکستان نے 9 اوورز ایک وکٹ پر 64 رنز بنالئے ہیں۔

تین ٹی 20 میچز کی سیریز کا دوسرا میچ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم پر کھیلا جارہا ہے ،قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ ٹاس کےلئے میدان میں اترے ۔

ایک طرف ٹیم آسٹریلیا پہلے میچ کی شکست کا بدلہ لینے کے سرتوڑ کوشش کرے گی تو دوسری طرف پاکستان سیریز کا آج ہی فاتح بننے کے عزم کے ساتھ میدان میں قدم رکھے گا۔

ٹاس جیتنےکے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے ،حسین طلعت کی جگہ سینئر بیٹسمین شعیب ملک کو شامل کیا گیا ہے ،پوری کوشش ہوگی کہ آج کا میچ جیت کر سیریز اپنے نام کریں ۔

ایرون فنچ نے کہا کہ ایشٹن ایگر کی جگہ مچل مارش کو ٹیم میں جگہ دی ہے، وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے، اگر ٹاس جیت جیتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔

پاکستان کی فائنل الیون میں سرفراز احمد (کپتان)فخرزمان ،بابر اعظم ، محمد حفیظ،شعیب ملک،آصف علی،فہیم اشرف،عماد وسیم،شاداب خان ،شاہین شاہ آفریدی اورحسن علی شامل ہیں۔

آسٹریلیا کی حتمی ٹیم میں کپتان ایرون فنچ ،کرس لن،بین میک ڈرموٹ،گلین میکسویل ،ایلکس کیری ،ڈی آر سی شارٹ،مچل مارش،نیتھن نائیل،اینڈریو ٹائی،ایڈم زیمپا اور بلی اسٹین لیک شامل ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY