امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کردہ تازہ سفری پابندی کے خلاف عدالتی سماعت آج ہو رہی ہے۔ ميری لينڈ، ہوائی اور سيئيٹل کی تين وفاقی عدالتوں ميں آج تازہ پابندی کے خلاف چيلنج پر باقاعدہ کارروائی ہو گی۔
اس پابندی پر عملدرآمد کل جمعرات کے روز سے شروع ہونا ہے، اسی ليے آج کے دن کو اس پابندی کے حوالے سے ایک امتحان کے طور پر ديکھا جا رہا ہے۔
ٹرمپ کے نئے صدارتی حکم نامے کے مطابق تمام پناہ گزينوں کے امريکا ميں داخلے پر ايک سو بيس دن کے ليے پابندی ہو گی جبکہ ايران، ليبيا، صوماليہ، سوڈان، شام اور يمن کے شہريوں کے ليے نئے ويزے کے اجراء پر بھی نوے دن کی پابندی لگائی گئی ہے۔













