افغانستان کے مشرقی صوبہ پکتیا میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
صوبائی گورنر کے ترجمان عبداللہ حسرت نے بتایا کہ بم دھماکا اس وقت ہوا، جب پولیس کی ایک گاڑی وہاں سے گزررہی تھی۔
دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں بارڈر پولیس کے دو اہلکار اور دو عام شہری شامل ہیں، ان کے علاوہ دو پولیس اہکار زخمی بھی ہوگئے ہیں۔
حسرت نے مزید بتایا کہ فوری طور پر کسی بھی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم خیال کیا جارہاہے کہ یہ طالبان کی کاروائی ہوسکتی ہے۔











