فٹنس مسائل سے دو چار جنوبی افریقا کے کھلاڑی اے بی ڈی ويليئرز آئی پی ایل کا ميچ کھیلنے میں کامياب ہو ہی گئے اور آتے ہی انہوں نے دھواں دار بیٹنگ کی۔

رائل چيلنجر بنگلور کے لئے پنجاب کنگز الیون کے خلاف انہوں نے ناقابل شکست 89 رنز اسکور کیے، جس میں 9 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے، 46 گيندوں کا سامنا کرنے والے ڈی ویلیئرز اپنی ٹيم کا بڑا مجموعہ سيٹ نہ کرسکے، 68 پر 4 وکٹيں کھونے والی ٹيم148 رنز کرسکی ۔

دس ہزار رنز سے محض 25 رنز کی دوری پر موجود کرس گيل ٹيم ميں شامل نہ ہوسکے، کنگز اليون نے مطلوبہ ہدف 15 ویں اوورز ميں 2 وکٹوں پر حاصل کر کے ميچ 8 وکٹوں سے جیت لیا۔ ہاشم آملہ 58 اور ميکسويل 43 پر ناٹ آئوٹ رہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY