ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے پاکستانی ٹیم سے ڈراپ ہونے والے فاسٹ بولر جنید خان نےانوکھا لیکن خاموش احتجاج کرتے ہوئے انضمام الحق کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی سے احتجاج کیا ہے۔

پیر کو جنید خان نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے اپنے منہ پر ٹیپ لگایا ہوا ہے اور تحریر کیا ہے کہ میں کچھ نہیں کہنا چاہتا سچ کڑوا ہوتا ہے۔

پی سی بی نے اس بارے میں تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے لیکن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جنید پر کارروائی کا امکان ہے۔سلیکٹرز نے جنید خان کو ٹیم میں شامل کرکے ڈراپ کیا ہے اور وہاب ریاض کو ٹیم میں سپرائز جگہ دی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY