پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان کہتے ہیں کہ باسط علی کے جھگڑےکی تحقیقات کریں گے، اگلے دو تین دن میں اس کا فیصلہ کرلیں گے۔

شہریار خان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ محمود حامد سے اس معاملے پر بات ہوچکی ہے، اب باسط علی کی بات سنیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں کا موقف سننے کے بعد اگلے دو تین دن میں فیصلہ کریں گے کہ قصور وار کون ہے،معاملہ کوئی بھی ہو، پاکستانی کرکٹ میں جسمانی تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ہے

SHARE

LEAVE A REPLY