نواز شریف کو کمرہ عدالت سے حراست میں لیکر اڈیالہ منتقل۔ کل منگل کو لاہور منتقلی

0
681

سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ آنے کے بعد انہیں کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا ۔

نواز شریف نے سزا سننے کے بعداڈیالہ جیل کے بجائے کوٹ لکپت جیل لاہور میں رکھے جانے کی استدعا کی ہے جس پر عدالت کے جج ارشد ملک نے فیصلہ کچھ دیر کے لیے محفوظ کر لیا تھا اور بعد میں ان کی یہ استدعا منظور کر لی۔

سابق وزیر اعظم کو عدالت سے جیل منتقل کرنے کے لیے عقبی راستے سے پہلے ہی بکتر بند گاڑیاں پہنچا دی گئی تھیں۔

واضح رہے کہ آج اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب سے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں 7سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں انہیں بری کیا گیا ہے۔

تا ہم نیب نواز شریف کو پہلے اڈیالہ لے کر جانا چاہتی تھی اور نواز شریف انکاری تھے اس لیئے جیل منتقلی میں تاخیر ہوئی اور آخر کار طے پایا کہ وہ رات پنڈی اڈیالہ جیل میں گزاریں گے اور اگلے روز منگل کو انکو لاہور کوٹ لکھپت جیل میں انکی خواہش پر منتقل کر دیا جائے گا

SHARE

LEAVE A REPLY