لندن .سید کوثر کاظمی ، عالمی عدالت انصاف میں پاکستان کے وکیل بیرسٹر خاور قریشی نے کہا ہے کہ میری فیس کے بارے میں بھارتی میڈیا پروپیگنڈاکر رہا ہے،میں نے پاکستان سے 30 فیصد فیس کم لی
۔نجی ٹی وی کے مطابق بیرسٹر خاور قریشی نے کہا کہ میری فیس بھارتی پروپیگنڈا کا 10 فیصد بھی نہیں اورپاکستان کا کیس لینے کیلئے ایک اورحکومت کیلئے اپنی مصروفیت منسوخ کی۔

پاکستان کے وکیل کا کہنا تھا کہ میں نے گزشتہ جمعہ کو اپنے خرچ پر پاکستان کا ہنگامی سفر کیا اورمیں نے اپنی جیب سے اپنے سٹاف کے دو جونیئرز کی فیس ادا کی۔

انیوں نے کہا کہ بھاری فیس لینے کے متعلق بھارتی میڈیا اور بھارتی خفیہ ادارے جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں اور کچھ پاکستانی میڈیا ایسی جھوٹی خبریں پھیلا کر انڈین اداروں کا ساتھ نا دے .

خاور قریشی نے کہا کہ عالمی عدالت سے انڈیا نا کلبھوشن کو چھڑا سکتا ہے نا سزا کم کروا سکتا ہے .

SHARE

LEAVE A REPLY