بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں واقع ایک مندر کے قریب ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث تقریباﹰ اٹھارہ سو افراد وہاں پھنس کر رہ گئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ ان میں سے زیادہ تر ہندو زائرین ہیں، جو اس پہاڑی علاقے میں یاترا کے لیے گئے ہوئے تھے۔

بتایا گیا ہے کہ سڑکوں پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے پھنس کر رہ جانے والے ان سینکڑوں افراد کی مدد کے لیے امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں، جو انہیں پانی اور اشیائے خوراک بھی فراہم کر رہی ہیں۔ یہ لینڈ سلائیڈنگ مون سون کی شدید بارشوں کے نتیجے میں ہوئی۔

SHARE

LEAVE A REPLY