جنوبی افغانستان میں طالبان کے حملوں میں کم از کم بیس پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

صوبے زابل کے گورنر بسم اللہ افغان مل کے مطابق طالبان کے شدت پسندوں نے آج اتوار کی صبح کئی حفاظتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ ان کے بقول یہ حملہ آور بھاری ہتھیاروں سے لیس تھے اور انہوں نے یہ کارروائیاں انتہائی منظم انداز میں کیں۔

ان واقعات میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔ صوبے زابل کی سرحدیں افغانستان میں قندھار کے علاوہ پاکستان سے بھی ملتی ہیں۔ قندھار کا شمار افغانستان کے شورش زدہ صوبوں میں ہوتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY