ایران کی سرحد سے پاکستان کے ضلع جلگئی میں سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایران کی جانب سے دہشت گردوں کے ایک گروپ نے ضلع کیچ کے جلگئی سیکٹر میں پاک ایران سرحد کے ساتھ کام کرنے والے پاکستانی سکیورٹی فورسز کے معمول کے سرحدی گشت پر حملہ کیا۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ حملے میں بدقسمتی سے پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے، شہدا میں نائیک شیر احمد، لانس نائیک محمد اصغر، سپاہی محمد عرفان اور سپاہی عبدالرشید شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائی کیلئے ایران سے ضروری رابطہ کیا جا رہا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کی جاسکے۔
Published on: 19 Jan 2023
بلوچستان کے ضلع پنجگور کے چکاب سیکٹر میں سرحد پار سے دہشتگردوں کے حملے میں سکیورٹی فورسز کے 4 اہلکار شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی سرحد سے پنجگور میں دہشتگردی کی کارروائی میں سکیورٹی فورسز کے 4 اہلکار شہید ہوئے، دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنانے کے لیے ایرانی سرزمین استعمال کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کے قافلے کو بارڈر پر گشت کے دوران نشانہ بنایا گیا، ایران سے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔













