بھارت میں گائے ذبح کرنے پر پابندی،کیرالا حکومت سپریم کورٹ میں اپیل کرے گی

0
201

جنوبی بھارتی ریاست کیرالا کی حکومت گائے ذبح کرنے کے حوالے سے نئی دہلی حکام کی جانب سے لگائی گئی پابندی کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کرے گی۔

ریاستی وزیر زراعت وی ایس سنیل کمار کے مطابق اس حوالے سے تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جا چکا ہے۔امید ہے کہ کیرالا حکومت کی جانب سے یہ درخواست رواں ہفتے کے دوران دائر کی جا سکتی ہے۔

یہ امر اہم ہے کہ بھارت کی ماحولیات کی وزارت نے جمعہ چھبیس مئی کو ملک گیر سطح پر ذبح کرنے کے لیے عام منڈیوں میں مال مویشیوں کی خریداری پر پابندی عائد کر دی ہے۔ بھارت کی ہندو آبادی گائے کو متبرک سمجھتی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY