ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے ضروری اقدامات

0
896

پاکستان بھر میں ان دنوں شدید گرمی کی لہر جاری ہے، گرمی کے باعث مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں جبکہ بڑی تعداد میں لوگ ہیٹ اسٹروک کا بھی شکار ہو رہے ہیں۔

ماہ صیام میں روزہ دار وں کے لئے خاص طور پر ضروری ہے کہ وہ سایہ دار جگہوں پر رہیں، ہلکے کپڑیں پہنیں، اضافی کپڑوں کو زیب تن کرنے سے گریز کریں۔

روزہ دار سحر و افطار کے دوران چٹ پٹی غذاکھانے کی بجائے، ایسی غذا کھائیں جس سے جسم کو پانی کی مقدار ملے، ایسی تدابیر سے ہی ہیٹ اسٹروک سے بچا جا سکتا ہے۔

گرمی کی شدت سے جسم کا گرم ہو جانا اور جسم میں پانی کی شدیدکمی وجہ سے ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ شخص کی جان بھی جا سکتی ہے ۔

سر میں درد ، سر کا چکر آنا، دل کی دھڑکن میں غیر معمولی اضافہ، گرمی کے باوجود پسینا نہ آنا ہیٹ اسٹروک کی ابتدائی علامات ہو سکتی ہیں۔

ان علامات کے ظاہر ہونے کی صورت میں متاثرہ شخص کو فوری طور پر ٹھنڈی اور سایہ دار جگہ پر منتقل کرکے اسےشروبات کا استعال کرانا ضروری ہے۔

جسم کا درجہ حرارت معمول پر لانے کے لئے برف یا ٹھنڈے پانی کا استعمال کرنا چاہیے تاکہ اس پر ہونے والے ہیٹ اسٹروک کے اثرات کو کم سے کم کرکے اس کی جان بچائی جاسکے

SHARE

LEAVE A REPLY