چیف جسٹس آف پاکستان نے ن لیگ کے سینیٹر نہال ہاشمی کی تقریری کا از خود نوٹس لیتے ہوئے انہیں کل سپریم کورٹ طلب کرلیا ہے۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے جے آئی ٹی ٹیم کے حوالے سے دئیے گئے نہال ہاشمی کے بیان کا نوٹس لے کر ان کا معاملہ پاناما عمل درآمد بینچ کو بھیج دیا ہے۔
سپریم کورٹ میں نہال ہاشمی کے حوالے سے لئے گئے از خود نوٹس کیس کی سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں قائم 3رکنی بینچ کرے گا۔
جے آئی ٹی ٹیم کی خلاف ن لیگ کے رہنما کےبیان پر سماعت کل دوپہر ایک بجے ہوگی













