سعودی دارالحکومت ریاض میں قائم ایک اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ اسکول ایک ارب پتی اور نامور سعودی شہزادے الولید بِن طلال کی ملکیت ہے۔

ریاض میں قائم امریکی سفارت خانے کے حوالے سے بتایا ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ جس وقت ہوا اُس وقت مذکورہ اسکول بند تھا اور وہاں بچے موجود نہیں تھے۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق ایک استاد بندوق لے کر اسکول کے ایک کمرے میں گیا اور نائب پرنسپل اور ایک اور ملازم کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY