لندن میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی کے بعد برمنگھم میں پاکستان اور بھارت کے درمیان آج ہونے والے چیمپئنز ٹرافی کے اہم ترین میچ کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاک بھارت ٹاکرے کی سیکورٹی کے معمول سے ہٹ کر اقدامات کئے گئے ہیںاور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے سیکورٹی فورسز کو ہر وقت الرٹ رہنے کے خصوصی احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر مبنی خصوصی دستے دونوں ٹیموں کو ہوٹل سے گراؤنڈ تک لانے کے فرائض انجام دیں گے جب کہ شائقین کی سیکورٹی کے لئے ایجبسٹن گراؤنڈ کے مختلف مقامات پر چیکنگ پوائنٹس بنائے گئے ہیں جہاں سے جامع تلاشی کے بعد شائقین کو گراؤنڈ کے اندرونی حصے تک رسائی دی جائے گی

SHARE

LEAVE A REPLY