لندن حملے کے حملہ آوروں کو شناخت کرلیا گیا ہے، برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ لندن برج حملے میں اسکاٹ لینڈیارڈ 2ملزمان خرم شہزاد بٹ اور راشد رضوان کا نام لے رہی ہے، خرم بٹ لندن میں ہوئےدھماکوں کا ماسٹر مائنڈ ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق دونوں ملزمان کا تعلق شمالی لندن کے علاقے بارکنگ سے ہے۔
برطانوی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ مائنڈ خرم بٹ کی عمر 27 سال بتائی گئی ہے، جو لندن میں ہی پلا بڑھا ہے۔
میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق دہشت گردوں کے کسی بڑے نیٹ ورک کاحصہ ہونے کی تحقیقات کررہے ہیں۔
دوسری جانب لندن برج حملے کے بعد سینٹرل لندن کے تین پلوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر بیریئر لگا دیے گئے ہیں، حملے کی تحقیقات کے سلسلے میں مزید 2گرفتاریاں کی گئی ہیں۔
ادھر لندن میں پولیس نے چھاپوں کے دوران مزید کئی افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا، گزشتہ روز 7خواتین سمیت 12 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا، پولیس نے حملہ آوروں کی شناخت کرلی ہے۔
لندن حملہ آوروں سے رابطے میں رہنے والوں کے خلاف پولیس نے اصبح نیو ہیم اور بارکنگ میں مزید دو مقامات پر چھاپے مارے، چھاپوں کے دوران فائرنگ اور دھماکوں کی آوزیں بھی سنی گئیں۔













