چیمپئنزٹرافی میں گروپ بی کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان نے ایک تبدیلی کی ہے ، شاداب خان کی جگہ فہیم اشرف کو ڈیبیو کرایا گیا ہے۔

یہ ایونٹ کا آخری گروپ میچ ہے جس کے بعد سیمی فائنل کیلئے لائن اپ مکمل ہوجائے گی۔ فاتح ٹیم سیمی فائنل میں انگلینڈ کاسامنا کرے گی جبکہ شکست کھانے والی ٹیم گھر واپس جائے گی۔

کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں بلند حوصلہ شاہین پختہ عزم کے ساتھ لنکا پر چڑھائی کیلئے تیار ہیں۔پاکستان سری لنکا کو ہراکر آٹھ سال بعد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے۔

اس گرائونڈ پر ون ڈے کرکٹ میں سری لنکا کا خراب ریکارڈ بھی پاکستان کو نفسیاتی برتری دلارہا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY