ترکی کے مغربی حصے اور یونانی جزیرے لیسبوس میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ترک حکام کے مطابق ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کے بعد 25 آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کیے گئے۔

زلزلے کا مرکز بحیرہ ایجبیئن میں سات کلومیٹر کی گہرائی میں بتایا گیا ہے۔

ترکی کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی کے مطابق زلزلے کے سبب کئی عمارات کو نقصان پہنچا جبکہ کم از کم 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ 1999ء میں اسی علاقے میں آنے والے ایک زلزلے کے نتیجے میں 18 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY