ہزار مہینوں سے افضل رات! شب قدر عقیدت و احترام سے منائی گئی

0
933

ہزار مہینوں سے افضل رات، شب قدر آج عقیدت و احترام سے منائیگئی

شب قدر کے موقع پرختم قرآن کی محافل کے انتظامات کیئے گئے اور مساجد کو برقی قمقوں سے سجایا گیا ہے، خواتین نے گھروں اور مرد حضرات نے مساجد میں رات عبادت میں گزاری ، نماز تراویح میں قرآن سنانے والے حفاظ اور سامعین کو انعام و اکرام سے نوازا گیا مساجد میں عبادت گزاروں کیلئے سحری کے بھی انتظامات کئے گئے۔

واضح رہے کہ لیلۃ القدر رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں سے ایک نہایت ہی بابرکت رات ہے جسے شب قدر اور برکت والی رات کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، لیلۃ القدر میں عبادت کا ثواب ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔

لاکھوں مسلمان اس رات اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہو کر نوافل کی ادائیگی اور قرآن پاک کی تلاوت و دیگر عبادات میں مصروف رہتے ہیں اور رب العزت سے اپنے گناہوں کی معافی کے ساتھ ساتھ ملکی سلامتی و استحکام کی دعائیں مانگتے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY