سینیٹر نہال ہاشمی توہین عدالت کے مقدمے میں آج سپریم کورٹ میں پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر عدالت کا کہنا تھا کہ ہم نہال ہاشمی کے جواب سے مطمئن نہیں ہیں اور نہ ہی جواب گزار کا رویہ مناسب ہے ۔

وکیل نہال ہاشمی نے موقف اختیار کیا کہ مرکز صوبے میں مداخلت کر رہا ہے، نہال ہاشمی کے خلاف انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

عدالت نے آئندہ سماعت کے موقع پر نہال ہاشمی پر فرد جرم عائد کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY