کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھا بارش کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

کراچی کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ ، صدر ، شادمان ٹاؤن ،گلشن معمار، احسن آباد ، نارتھ کراچی،پاور ہاؤس چورنگی ، اونگی ٹاؤن،نارتھ ناظم آباد،اولڈ سٹی ایریا ، ملیر ہالٹ،رفاہ عام اور ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش جبکہ ماڑی پور میں ژالہ باری بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ تمام متعلقہ افسران فیلڈ میں رہیں۔

ترجمان کمشنر کراچی کے مطابق کمشنر کراچی نے بارشوں سے نمٹنےکےلیےتمام ڈپٹی کمشنرز کوالرٹ کردیا ہے جبکہ کمشنر کی ہدایت پر ریلیف کیمپس بھی قائم کردیےگئے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ بارشوں سےنمٹنےکےاقدامات کیےگئے ہیں، کنٹرول روم متحرک ہے، شہری ریسکیو ہیلپ لائن 1299پرشکایت اور مدد کےلیےرابطہ کرسکتےہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY