چھبیس جون کو پوری دنیا میں انسداد منشیات کا عالمی دن ہے

0
2630

آج دنیا بھر میں انسداد منشیات کا دن منایا جا رہا ہے۔دنیا بھر میں 35کروڑ افراد منشیا ت کے عادی ہیں جبکہ پاکستان میں ایک کروڑ افراداس کی لعنت میں مبتلا ہیں جن میں ہر سال پانچ لاکھ افراد کا اضافہ ہو رہا ہے ۔صوبوں کے تناسب سے 55فیصد منشیات کے عادی لوگ پنجاب جبکہ 45فیصد دیگر صوبوں میں ہیں۔26جون کو دنیا کو دنیا بھر میں انسداد منشیا ت کے دن کے طور پر منایا جا تا ہے جس کا مقصد ڈرگ کیخلاف لڑنے کا عہد اور لوگوں کو منشیات کے نقصان سے آگاہ کرنا ہے

۔دنیا بھر میں اسوقت 15سے 64سال کی عمر کے 35کروڑ لوگ کسی نہ کسی نشے میں مبتلا ہیں ۔دنیا کی تقریباًسات ارب آبادی میں سے ساڑھے 4ارب افراد کی عمریں 15سے 64سال کے درمیان ہیں جن میں نشئیوں کی شرح 7فیصد بنتی ہے۔پاکستان میں ایک کروڑ افراد نشے میں مبتلا ہیں جو کہ صوبوں کی شرح کے حوالے سے پنجاب کے 55فیصد جبکہ دیگر صوبوں کے 45فیصد لوگ نشے کے عادی ہیں۔صرف لاہور میں ایک لاکھ لوگ نشہ کرتے ہیں اور پاکستان میں ہرسال پانچ لاکھ نشئیوں کا اضافہ ہو رہا ہے

۔پاکستان میں سرکاری سطح پر 24ایجنسیاں منشیات کیخلاف کام کر رہیں جن میں اے این ایف،کسٹم،ایکسائز اور دیگر شامل ہیں اور پاکستان میں پکڑی کاجانیوالی منشیات میں 60فیصد اینٹی نارکوٹک فورس پکڑتی ہے جبکہ 60فیصدباقی 23ادارے پکڑتے ہیں۔دنیا بھر میں منشیات کی21اقسام ہیں جن میں چرس،افیون،ہیروئن،بھنگ،حشیش اور یگر شامل ہیں ۔دنیا میں 62فیصد لوگ چرس بھنگ اور حشیش کے عادی ہیں ،20فیصد ہیروئن،10فیصد افیون،20فیصد لوگ کوکین،کیپسول اور گولیاں استعمال کرتے ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY