آج سے پیٹرول اور ڈیزل ڈیڑھ روپیہ سستا ملے گا ۔ پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے پچاس پیسے کی کمی کر دی گئی ۔ مٹی کے تیل کی قیمت برقرار رہے گی ۔
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جولائی کے مہینے کے لئے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ 50 پیسے کمی کردی گئی ہے جس کے بعد یکم جولائی سے پیٹرول71اعشاریہ0 3 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں بھی ایک روپیہ 50 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت79 اعشاریہ 90 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے جب کہ دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر2 اعشاریہ 4بلین کی سبسڈی دی جارہی ہے۔
اس سے قبل اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کی تھی جس میں پیٹرول 3 روپے 30 پیسے سستا کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔
اوگرا نے سمری میں ڈیزل 2 روپے 70 پیسے سستا جب کہ مٹی کا تیل 11 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل 7 روپے مہنگا کرنے کی سفارش کی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY