بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون کو شہید کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے۔ قابض فوج نے ضلع اسلام آباد میں فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں ایک خاتون شہید ہوگئی ہے۔ جن کی شناخت طاہرہ بیگم کے نام سے ہوئی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خاتون کی شہادت کی اطلاع ملتے ہی ضلع اسلام آباد میں بڑی تعداد میں نوجوانوں نے بھارتی فوج کے خلاف احتجاج کیا اور بھارت مخالف نعرے لگائے۔ قابض افواج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا اور مظاہرین پر پیلٹ گنزاورآنسوگیس کا استعمال کیا گیا ۔ جس کے نتیجے میں کئی مظاہرین زخمی ہوگئے ہیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سری نگر کی جامع مسجد میں کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے قبل تالے لگا کر سیل کردیا گیا تھا۔جبکہ مظاہرین سے خطاب سے کرنے پر میر واعظ عمر فاروق کو گھر میں نظر بند کردیا گیا تھا

SHARE

LEAVE A REPLY