دو جولائی 1966ء فرانس نے پہلا ایٹمی دھماکا کیا

0
1227

فرانس نے 1960 میں ایٹم بم بنانے کی ٹیکنالوجی حاصل کی تھی۔ اس وقت فرانس یورپ میں سب سے زیادہ جوہری ہتھیار رکھنے والا ملک ہے جن کی تعداد 300کے قریب ہے

اسٹاک ہوم: بین الاقوامی ادارے اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق دنیا بھر کے 9 ممالک مسلمہ ایٹمی طاقت ہیں اور ان کے پاس کم و بیس 16ہزار ایٹم بم ہیں۔
روس:

جوہری ہتھیاروں کی تعداد کے معاملے میں روس سب سے آگے ہے۔ سابق سوویت یونین نے پہلا ایٹمی دھماکا 1949 میں کیا تھا۔ روس کے پاس اس وقت کم و بیش 8 ہزار جوہری ہتھیار موجود ہیں۔
امریکا:

امریکا نے 1945 میں ایٹم بم کا تجربہ کیا تھا اس کے ساتھ ہی وہ دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے جنگ کے دوران کسی ملک پر ایٹمی بم برسائے ہیں، 1945 میں ہی دوسری عالمی جنگ کے دوران امریکا نے جاپان کے 2 شہروں ہیروشیما اور ناگاساکی پر ایٹمی حملے کیے تھے جس سے کم و بیش 2 لاکھ افراد لقمہ اجل بن جب کہ بچ جانے والے افراد میں اب تک تابکاری کے اثرات موجود ہیں، امریکا کے پاس آج بھی 7300 ایٹم بم ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY