قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان غضنفر علی اب برطانوی ہاکی ٹیم کیلئے کھیلیں گے۔ غضنفر علی اگلے برس بارسلونا میں ہونے والے ورلڈکپ میں انگلینڈ کی نمائندگی کریں گے۔
قومی کھیل ہاکی ٹیم کے سابق کپتان غضنفر علی نے برطانوی ہاکی ٹیم جوائن کر لی ہے۔ غضنفر علی کا انتخاب 35 برس سے زائد العمر کھلاڑیوں کی انگلینڈ ٹیم میں ہوا۔ غضنفر علی 2000 سے 2008 تک پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں، جس میں 2 اولمپکس گیمز اور 2 ورلڈ کپ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔
پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان غضنفر علی نے ایف آئی ایچ لیول فور کوچنگ کورس بھی کررکھا ہے۔ یہ کورس انگلینڈ میں ہی ہوا تھا۔ وہ ایشیا کی جانب سے کورس میں واحد کوچ تھے

SHARE

LEAVE A REPLY