صوبائی وزیر ناصر شاہ کے بیٹے بیرسٹر شبیر شاہ پراسیکیوٹر جنرل سندھ تعینات

0
930

سندھ حکومت نے بیرسٹر غلام شبیر شاہ کو بطور پراسیکیوٹر جنرل تعینات کردیا۔

محکمہ قانون سندھ نے بیرسٹرغلام شبیر شاہ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

بیرسٹر غلام شبیر شاہ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کے بیٹے ہیں۔

پراسیکیوٹر جنرل کا عہدہ پراسیکیوٹر جنرل فیض شاہ کے سندھ ہائیکورٹ کےجج کی تعیناتی کے بعد خالی ہوا تھا جس کے بعد ایڈیشنل پراسیکیوٹرجنرل منتظرمہدی قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل سندھ کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY