وزیراعظم نواز شریف کے ترجمان مصدق ملک نے فائنل راؤنڈ میں داخل ہونے والی پاناما لیکس جے آئی ٹی پر کئی سوالات اٹھادیئے۔
مصدق ملک کا کہنا ہے کہ کیا جے آئی ٹی سپریم کورٹ کےپانچ رکنی بنچ کےفیصلےکےمطابق بنی ہے ؟ کیا ان کی جماعت نے جے آئی ٹی بننے پر اس لیے مٹھائی بانٹی تھی کہ وزیراعظم ہاؤس کےفونزٹیپ کرینگے؟
انہوں نے کہا کہ ایک نامعلوم ادارے کے ایک نامعلوم شخص نےتصویرلیک کی اور اس کیخلاف نامعلوم تحقیقات کی گئیں۔
مصدق ملک نے دعویٰ کیا کہ جےآئی ٹی کوشش کررہی ہے کہ دس جولائی کے بعد انھیں مزید وقت مل جائے،کیاجےآئی ٹی کوئی مسعودمحمودتلاش کررہی ہے؟مسعودمحمودجیسےگواہ کی تلاش سےسازش کی بوآرہی ہے۔












