ترک پولیس نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مقامی ڈائریکٹر سمیت 11 انسانی حقوق کے کارکنوں کو حراست میں لیا ہے۔
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے ان گرفتاریوں کو طاقت کا بے جا استعمال قرار دیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے اعلامیے کے مطابق ایمنسٹی ترکی کے ڈائریکٹر عدیل ایسر اور دیگر ارکان کو بدھ کی شام استنبول کے ایک ہوٹل میں اجلاس کے دوران حراست میں لیا گیا۔
پراسیکیوٹر نے عدالت سے سات روزہ حراست میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔












