لندن .سید کوثر کاظمی ۔ پانامہ بینچ نے جے ائی ٹی کو اہم ذمےداری سونپی تھی کے وہ مکمل تحقیقات کرے کے قطری خط حقیقت ہے یا فسانہ .اسی سلسلے میں جے ائی ٹی نے دو خط قطری شہزادے کو تحریر کئے اور مختلف آپشنز دے کے کس طرح وه اپنا بیان جے ائی ٹی کو ریکارڈ کروا سکتے ہیں .
سوالنامے کے ذریعے جے ائی کے دو ممبران کے سامنے پیش ھو کر جو قطر جائیں .پاکستان ہائی کمیشن قطر سے ویڈیو لنک یا پھر خود پاکستان آ کر جے ائی ٹی کے سامنے پیش ہوں تاہم ابھی تک قطری شہزادے کی جانب سے ان دو خطوں اور دیے گئے آپشنز کے متعلق جے ائی ٹی کو کوئی واذیع جواب نہیں دیا گیا .
پانامہ کیس میں قطری خط کی بنیادی حثیت ہے اور تین دنوں میں پی ایم ایل این کو جے ائی ٹی سامنے اپنے قطری خط کی دعوے کو ثابت کرنا ہے اور چوتھے دن جے آئی ٹی اپنی رپورٹ سپریم کورٹ کو پیش کرے گی
حسین نواز کا آج لندن پہنچنا اور سیف ارحمان بھی قطر سے لندن پہنچ گئے اسی قطری خط اور باقی بچے تین دنوں کیسے وہ اپنے قطری خاندان سے لین دین کے دعوے کو ثابت کر سکتے ہیں پر مشاورت کریں گئے
حسین نواز اور سیف ارحمان کی مے فیئر فلیٹ میں ملاقات متوقع ہے
دوسری جانب ڈاکٹر طاہر قادری نے کہا ہے کہ لوگوں کو پانامہ میں الجھا کر عجیب سی امید دلا دی گی ہے جس کا وجود ہی نہیں
ایسی امید جس کا ابھی تک بھیج بھی نہیں بویا گیا .
طاہر القادری نے کہا کہ
تمام ایسی سیاسی جماعتیں جو کرپشن سے صاف ہیں آپس میں اتحاد کر لیں تب جا کر نون لیگ کو شکست دے سکتے
انہوں نے کہا کہ
پی ٹی ائی کو اکیلے ہی لڑوانے اور مروانے کا منصوبہ تیار کیا جا چکا ہے .
نواز شریف مافیا کو شکست دینے کے لیے تمام سیاسی قوتوں کا اتحاد ضروری ہے تا کے ووٹ تقسیم نا ھو
جے ائی ٹی کی پیشی کے بعد جو چیخیں ہیں وہ جعلی ہیں سب ڈرامہ ہے لوگوں کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے .، چھ ماہ قبل بھی بتا چکا ہوں پانامہ لیکس پر یہ ڈرامہ کلین چیٹ دینے کے لیے رچایا گیا ہے۔ کچھ روز رہ گے پھر اس رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد پھر رونا دھونا شروع ہوجائے گا













