قومی احتساب بیورو (نیب) نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ غیرجانبدار انسداد وائٹ کالر کرائم ایجنسی ہے جو حکمران اتحاد اور اپوزیشن سے وابستہ کیسز کے درمیان توازن برقرار رکھ رہی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ انسداد بدعنوان ادارے کا عزم ہے کہ وہ حکمران اتحاد اور اپوزیشن کے میگا کرپشن کیسز کو اپنے منطقی انجام تک پہنچائے۔

کسی شخص کا نام لیے بغیر انہوں نے چینی اور گندم کے حالیہ بحران میں مبینہ طور پر ملوث اپوزیشن اور حکمران اتحاد کے رہنماؤں کے منی لانڈرنگ کیسز کا ذکر کیا۔

دوسری جانب ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنما سلیم مانڈوی والا جن کا اپنے خلاف جاری تحقیقات کے باعث نیب سے اختلاف چل رہا ہے، نے ایک بیان میں کہا کہ بیورو کو پہلے اپنے عہدیداروں کو ان کے اعمال کا جوابدہ بنانا چاہیے ساتھ ہی یہ مطالبہ کیا کہ نیب اور برطانیہ سے تعلق رکھنے والے اثاثہ جات برآمدگی کمپنی براڈشیٹ کے درمیان معاہدے کی تفصیلات کو منظر عام پر لایا جائے۔

SHARE

LEAVE A REPLY