امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کشمیری حریت پسند رہنما سید صلاح الدین کو دہشت گرد قرار دینے کے اعلان کو مسترد کردیا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہپاکستان کے 20کروڑ عوام مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں ، 9جولائی کو امریکی سفارت خانے کی طرف احتجاجی مارچ کریں گے۔
ان کا مزید کہناتھاکہ امریکا کی نظر میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کل تک دہشت گرد تھا جب آج وہ ڈونلڈ ٹرمپ کا جگری یار بنا ہوا ہے، امریکا ،بھارت اور اسرائیل کی سرپرستی کررہا ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ حقیقت ہے کہ پاکستان کا کوئی وزیر خارجہ ہے اور نہ ہی خارجہ پالیسی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کرپٹ حکمرانوں نے قومی دولت لوٹ کر بیرون ملک انبارلگالیے،جےآئی ٹی کےفیصلےکےبعد بیرونی بینکوں سےملکی دولت پاکستان لائیں گے۔
ادھر رحیم یار خان میں جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ کوپولیس نےپریس کانفرنس سےروک دیاہے۔
ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق لیاقت بلوچ کی پریس کانفرنس نجی ہوٹل کے ہال میں منعقد کی جانی تھی ۔

SHARE

LEAVE A REPLY