پیرس میں حکومت کیخلاف احتجاج کرنیوالے یلیوجیکٹ مظاہرین نے کئی گاڑیوں کوآگ لگادی ۔آگ سے اٹھنےوالے دھوئیں نے ایفل ٹاورکولپیٹ میں لےلیاہے۔

فرانس میں حکومت کےخلاف مسلسل ساتویں ہفتے بھی پیلی جیکٹ مظاہرین کا احتجاج جاری ، پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔35 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

پیرس میں سرکاری نیوزچینلز کی عمارتوں کے سامنے جمع ہو کر مظاہرین نے چینلز کے خلاف نعرے بازی کی اور صدر کے استعفی کا مطالبہ کیا،مظاہرین نے کئی سڑکیں بلاک کردیں ۔

پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ اور اسٹن گیس کا استعمال کیا جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔مشتعل افراد نے سڑکوں پر کئی گاڑیاں بھی جلا دیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY