نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف ، ان کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کے خلاف فلیگ شپ انویسٹمنٹ اور العزیزیہ اسٹیل ملز کیس میں دو ضمنی ریفرنسز دائر کردیئے۔ ضمنی ریفرنس چیئرمن نیب کی منظوری کے بعد دائر کئے گئے ہیں

قومی احتساب بیورو راولپنڈی کی جانب سے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کے خلاف فلیگ شپ انویسٹمنٹ اور العزیزیہ اسٹیل ملز سے متعلق ضمنی ریفرنسز دائر کیے گئے ہیں۔ دونوں ضمنی ریفرنسز العزیزیہ اسٹیل ملز، ہل میٹل اسٹیبلیشمنٹ اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ کیس میں دائر کیے گئے ہیں

شریف خاندان کے خلاف ضمنی ریفرنس چیئرمن نیب کی منظوری کے بعد دائر کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر ایون فیلڈ، العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز میں پہلے ہی فرد جرم عائد ہوچکی ہے

SHARE

LEAVE A REPLY