ڈيرہ دبئی کے گنجان آباد علاقے الرس رہائشی5 منزلہ عمارت ميں ہولناک آتشزدگی نے تباہی مچادی۔آگ میں جھلس کر16 افراد جاں بحق 9 زخمی ہوگئے۔

دبئی پوليس حکام نے آگ لگنے کی وجوہات پرتفتيش شروع کردی ہے۔پولیس کے مطابق اب تک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمارت ميں آگ سے بچاؤ اورحفاظتی راستوں پرمناسب انتظام نہ تھا،جو ہلاکتوں میں اضافے کا باعث بنا۔

ریسکیوٹیموں کی جانب سے لاشوں اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY