افغان نائب صدر دوستم کا مقدمہ سپریم کورٹ کے حوالے

0
888

افغانستان کے اٹارنی جنرل کے دفتر نے بتایا ہے کہ اول نائب صدر رشید دوستم پر اغوا اور ٹارچر کے مقدمے کو ملکی سپریم کورٹ کو منتقل کر دیا گیا ہے۔

افغان نائب صدر کے ازبک قبیلے کے ایک رہنما احمد اشچی نے دوستم اور اُن کے باڈی گارڈز پر الزام لگایا تھا کہ گزشتہ برس نومبر میں اُسے اغوا کرنے کے بعد ٹارچر اور جنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیا۔

اشچی کو شمالی افغان صوبے جوزجان کے دارالحکومت سے اغوا کیا گیا تھا۔ سیاسی ذرائع کے مطابق اشچی ازبک رہنما دوستم کے ناقد ہیں اور یہی اغوا و ٹارچر کا سبب بنا۔ رشید دوستم ان الزامات کی تردید کرتے ہیں۔

افغان صدر نے ان الزامات کی چھان بین کا معاملہ اٹارنی جنرل کے سپرد کر رکھا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY