پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے وکیل نے عدالت میں دلائل مکمل کرلئے اور جمعہ تک اس کیس کا فیصلہ آجائے گا۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعظم کے والد کے کیا اثاثے ہیں اس حوالے سے نہیں پتا اور یہ بھی نہیں پتا کہ نواز شریف کے بیٹے کے کیا اثاثے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم کے صاحبزادے حسن نواز 16 سال کی عمر میں ارب پتی بن گئے لیکن نواز شریف کو پتا ہی نہیں چلا۔

ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ جب بھی یہ عدالت سے وقت مانگتے ہیں تو کوئی قطری خط آجاتا ہے تاہم وکیل سلمان اکرم راجا نے دستاویزات جمع کرانے کے لئے عدالت سے وقت مانگا ہے جب کہ وزیراعظم کے وکیل نے دلائل مکمل کرلئے ہیں اور جمعے تک اس کیس کا فیصلہ سامنے آجائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY