وزیراعظم نوازشریف سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اہم ملاقات کی اور چوہدری نثار کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ شکوے شکایات ہیں لیکن چوہدری نثار ہمارے ساتھ ہیں۔
اعلیٰ سطح کے ذرائع نے بتایا کہ نوازشریف اور شہباز شریف کی ملاقات میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار، خواجہ سعد رفیق اور دیگر وفاقی وزرا بھی موجود تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے مسلسل دوسرے روز پنجاب میں دیگر وزراء کے ساتھ جاکر وزیرداخلہ چوہدری نثار سے ملاقات کی اور انہیں پریس کانفرنس نہ کرنے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کی۔
شہباز شریف نے چوہدری نثار کو وزیراعظم سے ملاقات کے لیے ساتھ چلنے کوبھی کہا تاہم وزیرداخلہ نےمعذرت کرلی اور ساتھ چلنے کے بجائے پریس کانفرنس کرنے کا فیصلہ سنادیا ۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران ہی وزیراعظم ، وزیراعلیٰ اور وفاقی وزرا نے چوہدری نثار کی نیوزکانفرنس بھی سنی ۔

SHARE

LEAVE A REPLY