نواز شریف نے مشاورت کے بعد شہباز شریف کو وزیر اعظم بنانے کا فیصلہ کیا

0
180

میاں نواز شریف کے زیر صدارت ایک اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں نئے وزیر اعظم کے نام پر مشاورت کی گئی۔ دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ 45 دن کیلئے کسی اور کو وزیر اعظم بنایا جائے گا تاہم عبوری مدت کے بعد شہباز شریف کو وزیر اعظم بنایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق خرم دستگیر، شاہد خاقان عباسی کا نام زیر غور ہے جبکہ ایاز صادق بھی وزیر اعظم بننے کی دوڑ میں شامل ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام دنیا کامران خان کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آج کے اجلاس میں وزیر اعظم کے عہدے کیلئے شہباز شریف کا نام آیا ہے تاہم اس بارے میں حتمی فیصلہ کل ہو گا۔

نواز شریف کے بعد شہباز شریف کو فالو کیا جاتا ہے۔ اگر شہباز شریف بارے فیصلہ ہو گا تو پوری پارٹی سپورٹ کرے گی۔ کل چار بجے تک فیصلہ کر لیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ 45 یا 50 دن کے لیے سینئر رہنماؤں میں سے کسی ایک کو فائنل کیا جائے گا۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ میرے علم کے مطابق چودھری نثار وزیر اعظم کے امیدوار نہیں تھے

SHARE

LEAVE A REPLY