دواگست 1990ء -عراق کا کویت پر حملہ،خلیج جنگ کی ابتداء

0
873

اگست 1990ء میں صدام حسین کے زمانی صدارت میں عراق نے کویت پر حملہ کر قبضہ کر لیا جو سات ماہ جاری رہا۔ کویتی حکمران رات کو سعودی عرب فرار ہو گئے۔ عراق کا الزام تھا کہ کویت اس کا تیل چوری کر رہا ہے۔

حملے سے پہلے امریکی سفیر نے صدام حسین کو یقین دلایا کہ عرب تنازاعات میں امریکہ نہیں پڑے گا۔

سقوط کے بعد جارج بش کی صدارت میں امریکہ نے سعودی عرب میں اپنی فوجیں جمع کیں اور حملہ کر کے کویت کو عراق سے آزاد کرا لیا۔ مغربی ممالک میں اس حملے کو پہلی خلیجی جنگ کہا جاتا ہے۔

کویت پر عراقی حملے کے وقت ھر طرف یہی خبر تھی کہ سبکو گیس ماسک لینے پڑینگے عراق کسی وقت بھی زھریلی گیس کا استعمال کریگا ،ھم ڈر کے مارے گھر کی لائٹس بند رکھتے تھے ۔دن کے وقت بھی نقل و حرکت میں احتیاط برتے

گھر کا آضافی راشن ضرورت مندوں میں تقسیم کرکے مجھے بہت خوشی ھوتی جان کو کیہں محفوظ نہ تھی ،گھر میں بھی ڈر و خوف باھر موت کا خطرہ کیہں امان نہ تھی ھم سب کلمہ پڑھ کر سوتے اللہ جانے نیا دن دیکھانا نصیب ھوگا یا نیہں ،مگر اس مشکل گھڑی میں بھی اللہ پاک نے مدد کی اور ھم لٹ کر دو ماہ خوف و ھراس کے عالم میں گذار کر مصر آگئے

آج نہ صدام ھے نہ جارج بش ،مگر دینا کے مختلف ممالک میں جنگ کا شیطانی کھیل جاری ھے ،جنگ تو صرف اور صرف تباھی کا راستہ دکھاتی ھے ،تباھی سے نقصان ھی ھوتا ھے ،مالی نقصان تو کسی طور پوری ھوجاتا ھے مگر جو بے گناہ انسان مارے جاتے ھیں انسانی جانوں کا نقصان ،ناقابل تلافی ھوتا ھے

SHARE

LEAVE A REPLY