پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد کا کہنا ہے کہ لیجنڈ کرکٹرز کا ٹی وی پر بیٹھ کر قومی ٹیم کے لیے نیگیٹو باتیں کرنا مناسب نہیں ہے۔
ٹیسٹ کرکٹر افتخار احمد نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیجنڈ کرکٹرز کی تنقید کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر اثر انداز ہوتی ہے، آسٹریلین ٹور پر قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات ہیں، پاکستان ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، ینگ بولرز ہیں انھیں بھرپور سپورٹ کی ضرورت ہے، ہمارے کھلاڑی ڈراپ ان پیچز پر کھیلنے کے عادی نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مشکل ہوگی لیکن پاکستان ٹیم میں بڑے نام ہیں جن سے بڑی اننگز کی امید ہے۔ بابر اعظم ، محمد رضوان، سرفراز احمد، کپتان شان مسعود، امام الحق تمام ہی پلیئرز پرفارم کرتے ہیں، یہ تمام کھلاڑی ایڈجسٹ ہوکر لمبی اننگز لگائیں گے اور پاکستان کو جتوانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔












