افغان صوبے کابل کے شہرقرہ باغ میں نیٹوفورسزکےقافلےپرخودکش حملہ ہوا ہے۔خبرایجنسی کے مطابق حملے کے نتیجے میں ایک نیٹوفوجی اہلکارہلاک جبکہ 6 زخمی ہوگئے ہیں۔
دھماکےسےمتعددشہریوں کےبھی زخمی ہونےکی اطلاعات ہیں تاہم نیٹو اعلامیہ کے مطابق نیٹوفورسزافغان نیشنل آرمی کے ساتھ مشترکہ مشن پرتھے۔
زخمی اہلکاروں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے امریکی بگرام ایئرفیلڈکےاسپتال منتقل کردیاگیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔












