پنجاب کےسرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ساتویں روز بھی جاری ہے، مختلف بیماریوں میں مبتلا درد اور اذیت سے دو چار مریضوں کا اسپتالوں میں کوئی پرسانِ حال نہیں۔

لاہور سمیت پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرزکی ہڑتال ساتویں روز بھی جاری ہے، بیماری میں مبتلا پریشان مریض جو اسپتالوں میں لائےجا رہے ہیں،ان کا بھی کوئی پرسانِ حال نہیں۔

ینگ ڈاکٹرز کا مطالبہ سیکریٹری صحت کو ہٹانےکا ہے، دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب اپنےاعلان کے مطابق ہڑتالی ینگ ڈاکٹرز کوبرطرف کرنےکا عمل جاری رکھےہوئےہے۔

محکمہ صحت پنجاب کی طرف سے برطرف کئے گئے ہڑتالی ینگ ڈاکٹروں کی تعداد 66ہوگئی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY