معین علی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 250 سے زائد رنز اور 25 وکٹیں لینے والے دوسرے انگلش اور دنیا کے نویں آل رائونڈر بن گئے ہیں۔
معین علی نےمہمان ٹیم کے خلاف سیریز کے دوران بہتری کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 252 رنز بنائےاور 25 جنوبی افریقی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر انگلینڈ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
اس سے قبل انگلینڈ کے این بوتھم، بھارت کے روی چندرن ایشون، جنوبی افریقہ کے اوبرے فالکنر، آسٹریلیا کے جارج گفن، جنوبی افریقہ کے ٹریور گوڈارڈ اور بھارت کے کیپل دیو بھی یہ اعزاز پاچکے ہیں۔
معین علی 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 250 رنز اور 20 سے زائد وکٹیں لینے والے دنیا کے دوسرے آل راؤنڈر ہیں، اس سے قبل یہ ریکارڈ سابق کیوی آل راؤنڈر رچرڈ ہیڈلی کے پاس تھا جنہوں نے 1983ءمیں انگلینڈ کے خلاف 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 301 رنز بنائے تھے اور 21 وکٹیں لی تھیں۔











