شامی شہر الرقہ ميں اسلامک اسٹيٹ کے جہاديوں کے خلاف کيے گئے فضائی حملوں ميں کم از کم انسٹھ شہريوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔
سيريئن آبزرويٹری فار ہيومن رائٹس کے مطابق يہ حملے امريکی قيادت ميں اتحادی افواج کی طرف سے کيے گئے۔ رواں ہفتے کے آغاز سے بدھ تک کی کارروائيوں ميں ہلاک ہونے والوں ميں اکيس بچے بھی شامل ہيں۔
کوليشن فورسز کا کہنا ہے کہ کارروائيوں ميں شہریوں کی جانوں کی حفاظت کی کوشش کی جاتی ہے تاہم کوليشن يہ بھی تسليم کر چکی ہے کہ سن 2014 سے اب تک 624 شہری ان کے فضائی حملوں کے سبب ہلاک ہوئے۔












