لاہور میں ایف آئی اے حکام نے جوہرٹاون میں گیارہ چینی باشندے اور 2 پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان خود کو مسلمان ظاہر کرکے پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرتےاور پاکستانی لڑکیوں کو چین بھیجتے تھے۔

ایک متاثرہ لڑکی نے ایف آئی اے کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں چین میں اعضاء نکال کرفروخت کرنے کی دھمکی دی جاتی۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ایچ بلاک جوہر ٹاون میں چینی باشندوں کے خلاف ایک متاثرہ شخص کی درخواست پر کی گئی، میرج بیورو کےایجنٹ چینیوں سےکمیشن لےکرپاکستانی لڑکیوں سےانکی شادیاں کراتے ہیں۔

ڈائرکٹر ایف آئی اے کا کہنا ہےکہ اب تک پندرہ کیس سامنے آچکے ہیں جبکہ چینی شہریوں کی شادی کے اسکینڈل میں میرج بیورو کا کوئی کردار سامنے نہیں آیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY