نو منتخب ارکان صوبائی اسمبلی خبیر پختونخوا کی حلف برداری کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

0
830

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نو منتخب ارکان صوبائی اسمبلی خبیر پختونخوا کی طرف سے دائر درخواست کو کل سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

ذرائع کے مطابق درخواست جمیلہ پراچہ، افشاں حسین، شازیہ جدون اور دیگر نو منتخب ارکان اسمبلی کے طرف سے دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن مذکورہ بالا ارکان اسمبلی کی حلف برداری کے احکامات جاری کرے۔

درخواست کے مطابق حلف برداری نہ ہونے کی صورت میں آئندہ سینیٹ انتخابات صوبہ خیبر پختونخوا کی حد تک ملتوی کئے جائیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY