ڈار کی سینیٹ نشست خالی قرار دینے کے معاملے پر 9 جنوری کو فیصلہ سنایا جائے گا

0
737

اسحاق ڈار کی سینیٹ کی نشست خالی قرار دینے کے معاملے پر الیکشن کمیشن محفوظ فیصلہ 9 جنوری کو سنائے گا۔

الیکشن کمیشن نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نوٹس جاری کردیا۔

اسحاق ڈار کو 9 جنوری کو الیکشن کمیشن میں طلب کیا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ خود یا بذریعہ کونسل الیکشن کمیشن میں پیش ہوں۔

الیکشن کمیشن نے 26 ستمبر 2022 کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY